ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال:کار اور موٹر بائک کی ٹکر،ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک

بنٹوال:کار اور موٹر بائک کی ٹکر،ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک

Mon, 31 Jul 2017 14:43:05    S.O. News Service

بنٹوال،31؍جولائی (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 75پر بنٹوال تعلقہ کے مانی میں ایک کار اور موٹر بائک کے درمیان ہونے والے تصادم میں بائک رائڈر موقع پرہی ہلاک ہوگیا اور پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے مگر اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام شریف(18سال) بتایا جاتا ہے جو کہ بیلتھنگڈی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیو ٹ میں ڈپلومہ کی پڑھائی کررہاتھا۔ اس کے والد الیاس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ خلیجی ملک میں برسرملازمت ہیں۔شریف اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور چار بہنوں کا بھائی تھا۔

شدید زخمی ہونے والے نوجوان کانام محمد ارشاد (23سال) بتایا گیا ہے،جسے منگلورو کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت والے کمرے میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دونوں نوجوان منگلوروسے اپن انگڈی کی طرف جارہے تھے جبکہ مخالف سمت سے آرہی ماروتی آلٹوکار ان کی بائک سے ٹکراگئی۔ وٹلا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: